دوحہ: (دنیا نیوز) وزیراعظم محمد شہبازشریف سے قطر انویسٹمنٹ اتھارٹی کے سی ای او منصور محمود نے ملاقات کی۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں پاکستان میں فوڈ سکیورٹی ، ہوا بازی ، میری ٹائمز، توانائی ، سیاحت اور پٹرولیم کے شعبوں میں قطری سرمایہ کاری کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں وفاقی وزرا بھی شریک تھے۔