اسلام آباد:(دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے فلڈ ریلیف کمیٹی تشکیل دے دی۔
وزیراعظم نے چاروں صوبوں کیلئے الگ کمیٹی تشکیل دی ہے، بلوچستان کیلئے قائم کمیٹی کی سربراہ شاہد خاقان عباسی کریں گے۔
بلوچستان کی کمیٹی 12 ارکان پر مشتمل ہے، خیبرپختونخوا کی 9 رکنی کمیٹی کی قیادت زاہد اکرم درانی کریں گے، سندھ کی 8 رکنی کمیٹی کی قیادت سید خورشید شاہ کریں گے۔
پنجاب کی 6 رکنی کمیٹی کی قیادت سید مخدوم مرتضیٰ محمود کریں گے، چاروں کمیٹیاں امدادی سامان کی ترسیل کیلئے اپنا کردار ادا کریں گی۔