اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے سیلاب زدگان کی امداد کیلئے موبائل فون ٹیکسٹ کے ذریعے فنڈز عطیہ کرنے کے لئے ایس ایم کوڈ کوڈ 9999 متعارف کرا دیا۔
پی ٹی اے کے مطابق صارفین کو "فنڈ" لکھ کر 9999 شارٹ کوڈ پر بھیجنے کی ضرورت ہوگی تاکہ ملک بھر میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امداد اور بحالی کی سرگرمیوں میں حصہ ڈالنے کے لیے 10 روپے عطیہ کریں، اس سلسلے میں پہلے ہی ایک نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے تاکہ عوام کو عطیہ دینے کے آسان طریقہ سے آگاہ کیا جا سکے۔
اتھارٹی نے تمام سیلولر نیٹ ورک آپریٹرز سے کہا ہے کہ وہ موصول ہونے والے عطیات کے حوالے سے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو اپ ڈیٹ کریں۔
خیال رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے تارکین وطن سمیت ہم وطنوں اور فلاحی تنظیموں سے مصیبت زدہ لوگوں کی مدد کے لیے آگے آنے کی اپیل کی ہے۔
انہوں نے پی ایم فلڈ ریلیف فنڈ 2022 بھی قائم کیا تھا جہاں لوگ اکاؤنٹ نمبر G-12164 میں فنڈز جمع کر سکتے ہیں۔