کراچی ضمنی الیکشن: 3 حلقوں سے عمران خان ہی لڑینگے، علی زیدی، عمران اسماعیل نگران مقرر

Published On 26 August,2022 10:59 pm

کراچی: (دنیا نیوز) شہرقائد کے 3 حلقوں سے عمران خان ہی ضمنی الیکشن لڑینگے، پی ٹی آئی نے ٹکٹ ریٹرننگ افسران کو جمع کرادئیےانتخابی مہم کے لیے عمران اسماعیل، علی زیدی نگراں مقرر کردیئے گئے۔

کراچی میں قومی اسمبلی کی تین نشستوں پر ضمنی الیکشن,پی ٹی آئی کی انتخابی سرگرمیاں تیزی آگئی،عمران خان لیاری کورنگی اور ملیر کی تینوں نشستوں سے ضمنی الیکشن لڑینگے،پارٹی ٹکٹ ریٹرننگ افسران کو جمع کرادئیے گئے۔

پارٹی ٹکٹ جمع کروانے کے بعد میڈیا سے گفتگومیں عمران اسماعیل نے کہا کہ عمران خان سب سے زیادہ مقبول ہیں،نتائج وہ ہی ہونگے جو این اے 245 میں تھے۔

دوسری جانب این اے 237 کی نشست پر مسلم لیگ ن کے قادر بخش کلمتی نے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے۔

قادر بخش کلمتی نے پیپلز پارٹی کے عبدالحکیم بلوچ کی حق میں کاغذات نامزدگی واپس لی جبکہ لیاری سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 246پر عمران خان کے مدمقابل پیپلزپارٹی کے نبیل گبول ہونگے۔
 

Advertisement