اسلام آباد (دنیا نیوز) سابق وفاقی وزیر اطلاعات اور سینئر رہنما تحریک انصاف فواد چودھری نے کہا ہے کہ حکومت اربوں روپے کی ایک میڈیا کمپین چلا رہی ہے کہ ملک میں سیلاب کی وجہ سے تحریک انصاف کو حکومت کی تبدیلی کیلئے حقیقی آزادی کی تحریک معطل کر دینی چاہئے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں سینئر رہنما تحریک انصاف فواد چودھری نے کہا کہ ایک طرف عوام کی آزادی سلب ہے، اپوزیشن پر دہشت گردی کے پرچے کئے جارہے اور چینلز بند کئے جا رہے ہیں، حکومتی اقدامات سے صحافی ملک چھوڑنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔
سیاسی کارکنوں پر بدترین تشدد کیا جا رہا ہے، ملک میں مہنگائ 44% پر پہنچ گئ ہے، اس صورتحال میں اگر عمران خان نے تحریک معطل کی یہ حکمران پاکستان کے عوام کی بوٹیاں نوچ لیں گے سیلاب اور حکمرانوں دونوں سے مقابلہ ہی وقت کی ضرورت ہے ان جعلی ہمدردوں سے بچیں اور حقیقی آزادی کیلئے باہر نکلو
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) August 27, 2022
سابق وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی کارکنوں پر بدترین تشدد کیا جا رہا ہے، ملک میں مہنگائی 44 فیصد پر پہنچ گئی ہے،اس صورتحال میں اگر عمران خان نے تحریک معطل کی تو یہ حکمران پاکستان کے عوام کی بوٹیاں نوچ لیں گے ۔
اپنی ٹویٹ کے دوران فواد چوہدری نے کہا کہ سیلاب اور حکمرانوں دونوں سے مقابلہ ہی وقت کی ضرورت ہے ان جعلی ہمدردوں سے بچیں اور حقیقی آزادی کیلئے باہر نکلیں۔