لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین اورسابق وزیراعظم عمران خان نے سیلاب متاثرین کے لیے انٹرنیشنل ٹیلی تھون کے انعقاد کا اعلان کر دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے لکھا کہ ہماری پارٹی کی سینئر قیادت کی ملاقات ہوئی جس میں ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ سیلاب متاثرین کے لیے فنڈز اکٹھا کرنے کے لیے پیر کی رات کو انٹرنیشنل ٹیلی تھون کا انعقاد کروں گا۔
اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے پی ٹی آئی چیئر مین نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں عمران ٹائیگرز کو امدادی کاموں کے لیے رضاکارانہ طور پر متحرک کیا جائے گا۔ ثانیہ نشتر کے ماتحت ایک کمیٹی قائم کی جائے گی۔
عمران خان نے مزید لکھا کہ میں واضح کر دوں حقیقی آزادی کے لیے ہماری تحریک سیلاب کے امدادی کاموں کے ساتھ ساتھ جاری رہے گی۔
Let me make clear that our movement for Haqeeqi Azadi will continue alongside our flood relief work.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) August 27, 2022