لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کارکنوں اور اپنی اراکین قومی اور صوبائی اسمبلی کے اراکین کو سیلاب زدگان کی مدد کی ہدایت کر دی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپر اپنے ایک بیان میں سابق وزیراعظم نے لکھا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے تمام اراکین صوبائی اور قومی اسمبلی ، کارکن اور لیڈران جو پاکستان یا بیرونِ ملک مقیم ہیں اپنی تمام تر توانائی سیلاب زد گان کی مدد کے لیے مختص کر دیں۔
I urge PMLN, it’s MNAs, MPAs, workers & leaders, inside Pak and around the world to go all out to help the people affected by floods. The duty to reach out to those in need must take precedence over everything else. Politics can wait.
— Nawaz Sharif (@NawazSharifMNS) August 27, 2022
نواز شریف نے مزید لکھا کہ سیاست انتظار کر سکتی ہے، اس وقت ہماری اولین ترجیح مشکلات میں گھرے ہمارے بہن بھائی ہیں، جن کی تکالیف کے ازالے کیلئے ہمیں ہر ممکن اقدام کرنا ہو گا۔