امپورٹڈ حکمران چوری بچانے کیلئے اکٹھے، این آر او لینے کے سوا کوئی کام نہیں:عمرسرفراز

Published On 27 August,2022 12:50 pm

لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے پنجاب حکومت متحرک ہے، امپورٹڈ حکمران چوری کو بچانے کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں۔

عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ پنجاب کی عوام اورمخیرحضرات سیلاب سے متاثرین افراد کے لیے کیلئے وزیراعلیٰ فلڈریلیف میں فنڈزجمع کرائیں تاکہ سیلاب زدگان کی مدد کی جا سکے،عمران خان خود سیلاب زدگان کی امداد کی نگرانی کر رہے ہیں جبکہ پنجاب حکومت سیلاب متاثرین کے آخری گھرانے کی بحالی تک متحرک رہے گی۔

نااہل لوگوں کے ٹولے کے پاس سوائے این آراولینے کے علاوہ کوئی کام نہیں ہے، 13 جماعتوں کا یہ ٹولہ صرف اپنی چوری بچانے کیلئے اکٹھا ہوا ہے۔

ضمنی الیکشن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے عمر سرفراز چیمہ نے کہا 17 جولائی کو بھی امپورٹڈ حکومت کو عوام کی طرف سے منہ کی کھانی پڑی اور کراچی میں بھی تمام جماعتیں ایک طرف ہیں جبکہ دوسری طرف تمام جماعتوں کا جتھہ ایک طرف تھا۔

مشیر اطلاعات نے کہا کہ سیاسی میدان میں یہ عمران خان کا مقابلہ نہیں کرسکتے، ان لوگوں نے ایک مشہور لیڈر کے خلاف جعلی مقدمات درج کیے ہیں، پی ٹی آئی قیادت کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کیے گئے جبکہ انکی ایک جماعت کا قائد بیرون ملک بھاگا ہوا ہے۔

عمر سرفراز نے سندھ حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سندھ میں سیلاب متاثرین مدد کیلئے پکار رہے ہیں اور بلاول بھٹو بیرون ملک دورے پر تھے، حکومت کے پاس عوامی مسائل کا کحل کوئی نہیں ہے۔

ملک جاری مہنگائی کی لہر پر بات کرتے ہوئے مشیر اطلاعات نے کہا ہے کہ مہنگائی کی شرح 44 فیصد تک پہنچ چکی ہے، 80 فیصد عوام مہنگائی کے خلاف سڑکوں پر نکلی ہوئی ہے جبکہ بجلی کے بلوں نے بھی عوام کا جینا محال کر رکھا ہے۔
 

Advertisement