لاہور: (ویب ڈیسک) کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) کے دوسرے ایڈیشن جیتنے والی ٹیم کے کپتان شعیب ملک نے اپنی انعامی رقم سیلاب متاثرین کو عطیہ کرنے کا اعلان کر دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں قومی ٹیم کے آل راؤنڈر نے لکھا کہ ایک اور مین آف دی ٹورنامنٹ جیتنے اور ایک اور ٹرافی کی جیت پر خوشی ہے، میں فتح کو سیلاب متاثرین کے لیے وقف کرنا چاہتا ہوں۔
انہوں نے کھیلو آزادی سے کا ٹیگ استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ ہم سب کو ہر چیز سے بالاتر ہو کر بحیثیت قوم اکٹھا ہونا چاہیے۔ میں ٹورنامنٹ میں ملنے والی انعامی رقم سیلاب متاثرین کو عطیہ کروں گا۔
شعیب ملک کا کہنا تھا کہ لگاتار دوسری بار ٹورنامنٹ کے انعقاد کے لیے انتظامیہ، تمام گراؤنڈ سٹاف، میڈیا نمائندگان، مبصرین اور فرنچائزز کا مشکور ہوں۔
آخر میں انہوں نے سابق کپتان راشد لطیف کی خدمات کو بھی سراہا۔
- Happy to win another man of the tournament & lift another , I want to dedicate this Win to the flood affectees of Pakistan. We all should rise above everything & come together as a nation. I will be donating my wining prize money to the flood affectees #KheloAazadiSe pic.twitter.com/CYSHNXtwbJ
— Shoaib Malik (@realshoaibmalik) August 26, 2022