حکومت اور عوام مل کر سیلاب متاثرین کی مدد کریں: مریم اورنگزیب

Published On 27 August,2022 11:46 am

اسلام آباد (دنیا نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں ایسا سیلاب پہلے نہیں کبھی دیکھا، ملک موسمیاتی تبدیلی سے بری طرح متاثر ہے

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی سینئر رہنما اور وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں چار سو فیصد زیادہ بارشیں ہوئی ہیں، سندھ سیلاب سے زیادہ متاثرہ ہوا ہے، پاکستان میں 190 فیصد زیادہ بارشیں ہوئی ہیں۔

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ ملک بھر میں ایک ہزار سے زائد اموات ہوچکیں، لوگوں کے مویشی ،املاک کو شید نقصان پہنچا ہے، سوات، مینگورہ اوردیگر علاقوں میں پکی عمارتیں بھی بہہ گئی ہیں۔ حکومت صورتحال سے تنہا نہیں نمٹ سکتی، متاثرین کی مدد کیلئے سب کو آگے آنا ہوگا۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ فوج اور ادارے معاونت میں مصروف ہیں، اوورسیز پاکستانی بھی سیلاب زدگان کیلئے مدد کریں۔
 

Advertisement