عوام کا تحفظ اور فلاح سب سے پہلے ہے: آرمی چیف کا سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ

Published On 27 August,2022 06:14 pm

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ عوام کا تحفظ اور فلاح سب سے پہلے ہے۔ جب تک سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق سپہ سالار نے بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، دورے کے دوران گوٹھ صدوری، لاکھڑا، لسبیلہ میں قائم فلڈ ریلیف اور میڈیکل کیمپ گئے اور سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی خیریت دریافت کی۔

بیان کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے امدادی کارروائیوں میں مصروف فوجیوں سے بھی ملاقات کی اور مصیبت زدہ مردوں، خواتین اور بچوں کی خدمت میں ان کی کوششوں کو سراہا۔

آرمی چیف نے سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ریسکیو، ریلیف اور بحالی کیلئے سول انتظامیہ کی بھرپور مدد کی جائے۔

 آرمی چیف نے ہدایت کی احکامات کا انتظار کیے بغیر اپنے متاثرہ بہن بھائیوں تک پہنچیں، اور قدرتی آفت کے متاثرین کیلئے بڑھ چڑھ کر کام کریں۔ بارش وسیلاب متاثرین کی حفاظت وبہبود پہلی ترجیح ہے، ہم ہر سیلاب سے متاثرہ فرد تک پہنچیں گے، متاثرین کی دادرسی تک آرام سےنہیں بیٹھیں گے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ امدادی کاموں کیساتھ بحالی نو یقینی بنائیں گے، پاکستان کی عوام اولین ترجیح ہیں، مشکل کی اس گھڑی میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

آرمی فلڈ ریلیف کیمپ مختلف علاقوں میں قائم

دوسری طرف آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی فلڈ ریلیف کیمپ مختلف علاقوں میں قائم کئے گئے ہیں۔ پنجاب میں قائم کئے گئے آرمی کلیکشن کیمپوں میں لاہور ڈویژن کے10 مقامات میں ایکسپو سینٹر، صدر بازار، والٹن روڈ، فورٹریس اسٹیڈیم، دی ایچ اے۔ 2، بادشاہی مسجد، شیخوپورہ، چونیاں، اور قصور شامل ہیں۔ ملتان ڈویژن میں 11 کلیکشن پوائنٹس قائم کئے گئے ہیں جن میں ملتان میں پانچ، ساہیوال میں تین، خانیوال میں دو اور اوکاڑہ میں دو کیمپ شامل ہیں۔

گوجرانوالہ ڈویژن میں تقریبا 17 پوائنٹس قائم کئے گئے جن میں منڈی بہاالدین، نارووال، شکر گڑھ میں ایک ایک اور سیالکوٹ میں چھ جبکہ سمبڑیال، کھاریاں، گجرات، سرائے عالمگیر، پسرور، اوگوکی، گوجرانوالہ اور وزیر آباد میں ایک ایک کلیکشن پوائنٹ قائم کیا گیا ہے۔ تاہم بہاولپور ڈویژن میں سات کلیکشن پوائنٹس بنائے گئے جن میں بہاولپور میں تین، ڈیرہ نواب صاحب، بہاولنگر، حاصل پور اور لودھراں میں ایک ایک پوائنٹ ہے۔

پنجاب رینجرز نے لاہور، سیالکوٹ، منڈی بہائوالدین، رحیم یار خان اور بہاولپور میں بھی ایک ایک کیمپ قائم کیا گیا ہے۔ فیصل آباد ڈویژن میں فیصل آباد میں دو اور چنیوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور جھنگ میں ایک ایک کلیکشن پوائنٹ قائم کیے گئے ہیں۔

سرگودھا ڈویژن میں سرگودہا میں دو اور خوشاب، بھکر اور میانوالی میں ایک ایک پوائنٹ قائم کیا گیا جبکہ جہلم میں دو کیمپوں میں سے ایک جہلم اور ایک چکوال میں قائم کیا گیا ہے۔

خیبر پختونخوا (کے پی) میں آرمی فارمیشنز نے بھی کلیکشن کیمپ قائم کئے ہیں۔ ہزارہ ڈویژن میں ایبٹ آباد اور اولڈ اسٹیشن ہیڈ کوارٹرز میں ایک ایک کیمپ قائم کیا گیا ہے۔ مانسہرہ میں کلیکشن کیمپ ٹھاکرا سٹیڈیم جبکہ ہری پور میں گورنمنٹ کالج ہری پور میں کلیکشن کیمپ لگایا گیا ہے۔

بلوچستان میں آرمی فارمیشنز کی جانب سے 41 فلڈ ریلیف کیمپ قائم کئے گئے جن میں 33 ڈویژن میں 8 کیمپ ،41 ڈویژن کے آٹھ کیمپ، 44 ڈویژن میں تین کیمپ، فرنٹیئر کور(ایف سی) بلوچستان نارتھ کے 19 کیمپ اور ایف سی بلوچستان سائوتھ کے تین کیمپ شامل ہیں۔33 ڈویژن کے قائم کردہ کیمپ قلات، خضدار سٹی، واڈھ، سوراب، خضدار کینٹ، سبی، ڈیرہ اللہ یار/جعفر آباد اور کشمور کینٹ میں قائم کئے گئے ہیں۔41 ڈویژن کی جانب سے قائم کیے گئے کیمپ کوئٹہ کینٹ، ای ایم ای سینٹر، کوئٹہ، چمن، قلعہ عبداللہ، گلستان، نوشکی، چاغی اور دالبندین میں ہیں۔44 ڈویژن کے امدادی کیمپ گوادر سٹی، اورماڑہ اور اکڑہ میں قائم کیے گئے۔

ایف سی بلوچستان نارتھ کے کیمپوں میں کوئٹہ کے تین پوائنٹس ، نواں کلی، بریوری اور دشت ، پشین میں مچھ، مستونگ، زیارت، ہرنائی، سبی، دکی، للی، کوہلو، بارکھان میں دو پوائنٹس ، برکھان سٹی اور رکھنی شامل ہیں۔ سوئی، صحبت پور، ژوب میں تین پوائنٹس (ژوب سٹی، منی خواہ اور دیناسر) شامل ہیں۔ ایف سی بلوچستان (جنوبی) کے قائم کیے گئے کیمپ تربت، پنجگور اور خاران میں ہیں۔ مزید یہ کہ راولپنڈی کور کے ذمہ داری کے علاقے میں 58 فلڈ ریلیف آئٹمز کلیکشن پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں۔

راولپنڈی اور اسلام آباد میں 111 بریگیڈ کی جانب سے تقریبا 20 پوائنٹس قائم کئے گئے ہیں جن میں عمار چوک، گیگا مال، ایف۔ 6، ایف۔ 8، ایف۔ 9، نواز شریف پارک، مری روڈ، واہ بیریئر 1، ہارس چوک، ٹیکسلا، روات، کلر روڈ، مندرہ، بس اسٹاپ، کہوٹہ، آفیسرز کلب، ریس کورس پارک راولپنڈی، سی ایس ڈی ویسٹریج، چوہڑ چوک جے سی پی ایریا، ہارلے اسٹریٹ بیکری چوک، صدر ایریا، رومی لین مونومنٹ، مورگاہ جوائنٹ چیک پوسٹ ایریا، ایوب پارک جی ٹی روڈ سائیڈ، چکلالہ سکیم 3 اور راجہ اکرم روڈ شامل ہیں۔ آزاد جموں و کشمیر (اے جے کے) میں ضلع میرپور، میرپور اسٹیڈیم، ڈسٹرکٹ بھمبر، 4 اے کے بریگیڈ۔ اے پی ایس بھمبر، ڈسٹرکٹ کوٹلی، لینڈنگ گرائونڈ کوٹلی، تھیلر کوٹلی، لینڈنگ گرائونڈ کھوئی رٹہ، اے پی ایس ہاٹ اسپرنگ، تحصیل میں 13 کلیکشن پوائنٹس قائم کیے گئے۔

برنلہ، برنالہ، تھب، کوٹ جمیل، موئل/خیروال، مٹے والا، سورکھپور، تحصیل برنالہ ایل او سی ٹانک/ڈومیلہ چوک جلال پور جٹاں گیریژن، ڈومیلی روڈ، سی ایم ایچ مظفرآباد، گڑھی دوپٹہ، ساون، چکوٹھی، سی ایم ایچ راولاکوٹ، ڈی پی ایس راولاکوٹ، چکوٹھی ، ایف جی سکول شوکت لائنز، نوسدہ بر، جورا ہیلی پیڈ، اے پی ایس اتمقم، اے پی ایس باغ، گیاری چوک باغ، شاردا بی ایچ کیو، اے پی ایس کیل، لیمنی، ایکسپریس وے میکڈونلڈ چوک مری، کلڈنہ چوک، گھیکا گلی چوک، پاک پارک شامل ہیں۔ گلگت میں ہیلی چوک کے قریب سی ایم ایچ نرسری، سکردو میں لب چوک اور چلاس میں ڈی سی چوک میں آرمی کلیکشن کیمپس لگائے گئے جہاں عوام اپنے عطیات اور کھانے پینے کی اشیا دے سکتے ہیں۔

 

Advertisement