لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کو پنجاب کا سینئر وزیر مقرر کردیا گیا، عمران خان کی منظوری اور پرویز الہیٰ کی ہدایت پر سینیر وزیر کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔
صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کو پنجاب کا سینئر وزیر مقرر کردیا گیا,میاں اسلم اقبال نوے شاہراہ قائد اعظم پر بیٹھیں گے۔
میاں اسلم اقبال سینئر وزیر کی حیثیت سے تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کے درمیان بہتر ورکنگ کے لیے بھی کام کریں گے۔
میاں اسلم اقبال اس وقت وزیر ہاوسنگ ، کامرس ، پبلک ہیلتھ اینڈ انجینئرنگ اور وزیر انڈسٹری کی حیثیت سے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔