اسلام آباد: (دنیا نیوز) سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ عمران خان کے جلسوں کی وسعت سے پاکستان تحریک انصاف کے واحد قومی پارٹی ہونے کا احساس ہوتا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں فواد چودھری کا کہنا تھا کہ وسطی اور شمالی پنجاب کے بعد آج جنوبی پنجاب عمران خان کا ہم آواز ہوگا، پھر فیصل آباد اور پھرسکھر سے سندھ عمران خان کا ہمسفر بنے گا۔
سابق وزیر وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے ٹویٹ میں مزید کہا کہ پاکستان میں عمران خان کے علاوہ کوئی اور لیڈر اس قومی اثر و نفوذ کا حامل نہیں ہے۔
عمران خان کے جلسوں کی وسعت سے PTI کے واحد قومی پارٹی ہونے کا احساس ہوتا ہے، وسطی اورشمالی پنجاب کے بعد آج جنوبی پنجاب عمران خان کا ہم آواز ہو گا پھر فیصل آباد اور پھرسکھر سے سندہ عمران خان کا ہمسفر بنے گا پاکستان میں عمران خان کے علاوہ کوئ اورلیڈراس قومی اثر ونفوذ کا حامل نہیں ہے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) September 3, 2022