اسلام آباد: (دنیا نیوز) سابق وزیر اطلاعات و رہنما پی ٹی آئی فواد چودھری نے کہا ہے کہ اسلام آباد کی 25 کلو میٹر پر حکومت بدمعاش بنی بیٹھی ہے۔
تفصیلات کے مطابق رہنما پی ٹی آئی فواد چودھری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ واضح کر دوں لوگوں نے ووٹ صرف وزیر بننے کیلئے نہیں دئیے، عمران خان کی گرفتاری کی کوشش ہو یا 25 مئی کے واقعات آپ نے مایوس کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ عمران خان کے پہلے جلسے سے حکومت کی کانپیں ٹانگ گئی ہیں، لوگوں کو اسلام آباد آنے سے روکا جارہا ہے، اگر (ن) لیگ نے کچھ کیا تو عوام کا بھرپور ردعمل آئے گا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کی آواز بند کرنے کے لیے میڈیا پر پابندی لگائی جارہی ہے اور موٹر ویز کو بند کیا جارہا ہے تاکہ لوگ اسلام آباد نہ پہنچیں، ان کے ان اقدامات کا مقصد جلسوں کو روکنا ہے۔
سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عمران خان کے جلسے سے خوفزدہ ہوکر دہشتگردی کا مقدمہ درج کیا گیا، جھوٹی ایف آئی آر کو ختم ہونا چاہیے، لیگی رہنماؤں کے دھمکی آمیز بیانات پر کیوں کارروائی نہیں ہوئی۔