اسلام آباد (دنیا نیوز) سابق وفاقی وزیر اطلاعات اور رہنما تحریک انصاف فواد چودھری کا کہنا ہے کہ مہنگائی کی شرح 44 فیصد سے زیادہ ہو چکی ہے، بجلی اور تیل کی قیمت ادا کرنا مڈل کلاس کیلئے ناممکن ہوگیا ہے۔
ٹوئٹر پر ایک پیغام میں مطالبہ کیا ہے کہ ان حالات میں حکومت کو آئی ایم ایف سے ہونے والی ڈیل پر مکمل وضاحت دینا ہوگی اور تمام شرائط کو سامنے لانا ہوگا۔
مہنگائ کی شرح44% سے زائد ہو چکی ہے بجلی اور تیل کی قیمت ادا کرنا مڈل کلاس کیلئے ناممکن بن چکا ہے ان حالات میں حکومت کو IMF ڈیل پر مکمل Disclosure دینا ہو گاموجودہ حکومت میں شامل سیاستدانوں کی مالیاتی معاملات میں حیثیت متنازعہ ہے ان کی باتوں پر آنکھیں بند کر کے اعتبار نہیں کر سکتے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) August 28, 2022
رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت میں شامل سیاستدانوں کی مالیاتی معاملات میں حیثیت متنازعہ ہے، ان کی باتوں پرآنکھیں بند کر کے اعتبار نہیں کر سکتے۔