اسلام آباد ( دنیا نیوز) سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف موجودہ نظام سے نبرد آزما ہے، بدترین میڈیا سنسرشپ،عدالتی اور قانونی محاذ پر سازشیں اربوں ڈالر کے وسائل عمران خان کوختم کرنے کیلئے پھونکے جا رہے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما فواد چودھری کا کہنا تھا کہ ہرحربے استعمال کرنے کے باوجود عوام کے دل چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی طرف سے نہیں موڑے جا رہے ہیں۔
فواد چودھری نے مزید کہا کہ اس فسطائیت کے خلاف جنگ جاری رہے گی، اس نظام کوالٹا نہ سکے تو یہ ناکامی پاکستان کاالمیہ ہو گی۔
تحریک انصاف نظام سے نبرد آزما ہے بدترین میڈیاسنسرشپ،عدالتی اور قانونی محاذ پر سازشیں اربوں ڈالر کے وسائل عمران خان کوختم کرنے کیلئے پھونکے جا رہے ہیں لیکن عوام کے دل ان سے نہیں موڑے جا رہے اس فسطائیت کے خلاف جنگ رہے گی،اس نظام کوالٹا نہ سکے تو یہ ناکامی پاکستان کاالمیہ ہو گی
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) August 30, 2022