شمالی وزیرستان، دہشتگردوں کیساتھ فائرنگ کا تبادلہ، کیپٹن سمیت 5 جوان شہید

Published On 05 September,2022 10:47 pm

میرانشاہ: (دنیا نیوز) وطن کی حفاظت کے دوران دہشتگردوں کے ساتھ لڑتے ہوئے پاک فوج کے کیپٹن سمیت 5 جوان شہید ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کی طرف سے جاری ردہ بیان کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقہ بویا میں دہشتگردوں کی موجوگی میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ معلومات پر آپریشن کیا۔

بیان کے مطابق خفیہ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے کے دوران چار دہشتگرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد، مارے جانے والے دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔

بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن سمیت 5 اہلکار شہید ہو گئے۔ شہید ہونے والوں میں کیپٹن عبدالولی، نائب صوبیدار نواز، حوالدار غلام علی، لانس نائیک الیاس اور سپاہی ظفر اللہ نے بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت نوش کیا۔ پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے اور ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔  

 

 

Advertisement