لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نواب بن سعید المالکی نے اپنی جمع پونجی سیلاب زدگان کو دینے والے بچے کو والد سمیت عمرے پر بھیجنے کا اعلان کر دیا۔
قصہ خوانی بازار میں تاجروں نے سیلاب زدگان کی مدد کے لیے کیمپ لگایا ہوا ہے۔ ایک بچہ اپنے گھر سے اپنا گلہ لے آیا اور تاجر رہنما ظفر خٹک کو دے دیا۔بچے سے پوچھا کہ ان پیسوں کا کیا کرنا تھا، بچہ بولا ، عمرے کے لیے جمع کر رہا تھا ،اب سیلاب زدگان کے لیے دے رہا ہوں ۔ کیمپ میں سب رو پڑے۔ pic.twitter.com/5j5DrXsMMs
— Sabookh Syed | سبوخ سید (@SaboohSyed) August 29, 2022
یاد رہے کہ چند روز قبل سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہو رہی تھی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پشاور کے قصہ خوانی بازار میں تاجروں نے سیلاب زدگان کی مدد کے لیے کیمپ لگایا ہوا ہے، ایک بچہ اپنے گھر سے اپنا گلہ لے آیا اور تاجر کو دے دیا، بچے سے پوچھا کہ ان پیسوں کا کیا کرنا تھا،جس پر بچہ بولا، یہ پیسے میں نے عمرے کے لیے جمع کیے تھے، اب سیلاب زدگان کے لیے دے رہا ہوں، اس کے بعد وہاں موجود تمام لوگ آبدیدہ ہو جاتے ہیں۔ اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد اب سعودی سفارتخانے نے بچے کو والد کے ساتھ مہمان بنایا ہے۔
سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے احمد مصطفیٰ اور اس کے والد سے ملاقات کی۔ ملاقات میں سعودی سفیر نے 4 سالہ احمد اور اس کے والدین کو عمرے کی ادائیگی کیلئے بھیجنے کا اعلان کیا۔
سعودی سفارتخانے کے مطابق بچے کے والد نے پاک سعودی برادرانہ تعلقات کو سراہتے ہوئے ہر آزمائش میں ساتھ کھڑے رہنےپر مملکت سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا۔
#اسلام آباد #پاکستان میں #خادم_حرمین_شریفین کےسفیر جناب نواف بن سعید المالکی نے آج چار سالہ بچے احمد مصطفی اور اس کے والد سے ملاقات کی۔جس نے عمرہ کی غرض سے اپنی جمع شدہ رقم پاکستان میں حالیہ طوفانی بارش اور سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی مدد کے لیے پیش کی تھی۔ pic.twitter.com/eP55IUZEoD
— السفارة في باكستان - سعودی سفارت خانہ (@KSAembassyPK) September 5, 2022