اسلام آباد: (دنیا نیوز) کورونا وائرس کے وار تھمنے لگے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے ایک اور مریض کا انتقال ہوگیا۔
قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے ایک اور مریض کا انتقال ہوگیا جبکہ 91 مریضوں کی حالت نازک ہے۔
این آئی ایچ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے16 ہزار 614 ٹیسٹ کئے گئے جس میں 104 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
COVID-19 Statistics 17 September 2022
— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) September 17, 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 16,614
Positive Cases: 104
Positivity %: 0.63%
Deaths: 01
Patients on Critical Care: 91
این آئی ایچ کا مزید کہنا ہے کہ کورونا کے 91 مریضوں کی حالت نازک ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 0.63 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب حکومت کی جانب سے 5 سے 11 سال تک کی عمر کے بچوں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کی مہم کا آغاز 19 ستمبر سے ہوگا۔