کنڈیارو: گھر کی چھت گر گئی، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق

Published On 17 September,2022 04:17 pm

کنڈیارو: (دنیا نیوز) کنڈیارو میں گھر کی چھت گرنے کے افسوس ناک واقعے میں ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق ہو گئے۔

کنڈیارو کے نواحی گاؤں حاجی صدیق لاکھو میں گھر کی چھت گِر گئی۔ پانچ افراد چھت کے ملبے کے نیچے دب گئے، مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت ملبے کے نیچے سے چار افراد کی لاشیں اور ایک شخص کو زخمی حالت میں نکال لیا۔

زخمی شخص اور جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں کنڈیارو ہسپتال منتقل کردی گئیں ۔جاں بحق افراد کے لواحقین کے مطابق حالیہ بارشوں میں خستہ حالت ہونے والے مکان کی دیوار کو گراتے وقت گھرکی چھت گرگئی جس سے یہ حادثہ پیش آیا۔
 

 
Advertisement