اسلام آباد( دنیا نیوز) ملک بھر میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں، گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران موذی مرض سے مزید ایک مریض دم توڑ گیا۔
قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 14 ہزار 663 ٹیسٹ کئے گئے جس میں 90 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
COVID-19 Statistics 18 September 2022
— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) September 18, 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 14,663
Positive Cases: 90
Positivity %: 0.61%
Deaths: 01
Patients on Critical Care: 89
این آئی اے رپورٹ میں کہا گیا کہ ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 0.61 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ مزید ایک مریض جاں بحق ہوگیا ہے، 89 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔