حکومت کا کسانوں کیساتھ رویہ قابل مذمت، جائز مطالبات مانے جائیں:اسد عمر

Published On 22 September,2022 11:24 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سابق وفاقی وزیر خزانہ اور پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری اسد عمر نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت نے پاکستان کے کسانوں کے ساتھ جس طرح سلوک کیا وہ انتہائی قابل مذمت ہے.

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں رہنما تحریک انصاف اسد عمر نے کہا کہ فوری طور پر کسانوں کے جائز مطالبات مانے جائیں اور جنہوں نے ان کے ساتھ قابل مذمت سلوک کیا ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔


 

Advertisement