کراچی: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ چینی شہری پر فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات کو فوری مکمل کر کے ذمہ داروں کو کٹہرے میں لایا جائے۔
پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے کراچی میں چینی باشندوں پر دہشت گردی کے حملے کی مذمت کی اور فائرنگ کے واقعے میں چینی شہری کے ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا۔
وزیر خارجہ نے فائرنگ سے زخمی ہونے والے چینی شہریوں کی جلد صحت یابی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ چینی شہری پر فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات کو فوری مکمل کر کے ذمہ داروں کو کٹہرے میں لایا جائے، ایسے بزدلانہ اور ناقابل برداشت حملوں سے ہمالیہ سے بلند اور سمندروں سے گہری پاک چین دوستی میں دراڑیں نہیں ڈالی جاسکتیں۔