اسلام آباد( دنیا نیوز) ملک بھر میں کورونا کے وار جاری ہیں، گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران موذی مرض سے مزید 3 مریض دم توڑ گئے ہیں۔
قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 11 ہزار 970 ٹیسٹ کئے گئے جس میں 43 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
COVID-19 Statistics 30 September 2022
— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) September 30, 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 11,970
Positive Cases: 43
Positivity %: 0.36%
Deaths: 03
Patients on Critical Care: 47
این آئی اے رپورٹ میں کہا گیا کہ ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 0.36 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ مزید تین مریض جاں بحق ہوگئے ہیں، 47 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔