اسلام آباد (دنیا نیوز) ملک بھر میں کورونا وائرس کے وار تھمنے لگے ہیں، مثبت کیسز کی شرح میں نمایاں کمی ہو گئی ہے۔
قومی ادارہ صحت ( این آئی ایچ) کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 11 ہزار 226 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔
این آئی ایچ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 67 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔
COVID-19 Statistics 29 September 2022
— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) September 29, 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 11,226
Positive Cases: 67
Positivity %: 0.60%
Deaths: 01
Patients on Critical Care: 85
قومی ادارہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.60 فیصد رہی ہے، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے ایک مریض جاں بحق ہوا جبکہ 85 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔