لاہور: (ویب ڈیسک) صوبائی وزیر داخلہ ہاشم ڈوگر نے کہا ہے کہ لانگ مارچ میں سرکاری وسائل استعمال نہیں کریں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے لکھا کہ پاکستان تحریک انصاف کا لانگ مارچ ہمارا آئینی اور قانونی حق ہے۔ جب عمران خان حکم دیں گے تو ہم ایک جماعت کے طور پر نکلیں گے۔
صوبائی وزیر داخلہ نے لکھا کہ یہ ایک سیاسی معاملہ ہے ہم نے کبھی بھی سرکاری وسائل استعمال کیے ہیں نہ کریں گے۔