لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان کی نئی آڈیو لیک نے ان کی منافقت کو بے نقاب کر دیا ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں وزیراعظم نے لکھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی تازہ ترین آڈیو لیک نے ان کی منافقت کو بے نقاب کر دیا جو قوم کو اخلاقیات کا درس دیتے نہیں تھکتا وہ خود بھی کھلم کھلا غیر اخلاقی ہارس ٹریڈنگ میں ملوث ہے۔
Latest audio leak exposes the hypocrisy of Imran Niazi. Someone who does not tire of lecturing nation on morality is himself blantantly involved in immoral horse trading. His fraudulent nature is being exposed every day. Niazi s anti-state actions make him unfit for high office.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) October 7, 2022
انہوں نے مزید لکھا کہ عمران خان کی مکارانہ فطرت آئے روز بے نقاب ہو رہی ہے۔ نیازی کے ریاست مخالف اقدامات اسے اعلیٰ عہدے کے لیے نااہل بنا دیتے ہیں۔