کراچی: (دنیا نیوز) ایم کیو ایم کے کامران ٹیسوری آج گورنر سندھ کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔
کامران خان ٹیسوری آج 34 ویں گورنر کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے، کامران ٹیسوری کی تقریبِ حلف برداری شام 5 بجے گورنر ہاؤس کراچی میں ہوگی۔ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نئے گورنر سندھ سے حلف لیں گے ۔تقریب میں سندھ کابینہ، سیاسی ، کاروباری، اور سماجی شخصیات شرکت کریں گی۔
واضح رہے کہ صدر مملکت عارف علوی نے گزشتہ روز کامران خان ٹیسوری کی بطور گورنر سندھ تعیناتی کی منظوری دی تھی، صدر مملکت عارف علوی نے یہ منظوری آئین آرٹیکل 101 ایک کے تحت دی تھی۔