ضمنی الیکشن، اتوار کو میدان لگے گا، قومی اسمبلی کے8، پنجاب کے3حلقوں میں گھمسان کا رن

Published On 14 October,2022 10:02 am

لاہور: (دنیا نیوز) ضمنی الیکشن کا معرکہ، اتوار کو میدان لگے گا، تیاریاں جاری ہیں، قومی اسمبلی کے آٹھ اور پنجاب کے تین حلقوں میں گھمسان کا رن ہے۔

7 قومی نشستوں پر عمران خان امیدوار ہیں جبکہ این اے 157 ملتان میں شاہ محمود قریشی کی صاحبزادی مہر بانو قریشی اور یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی موسی گیلانی میں مقابلہ ہے۔

این اے 118 ننکانہ صاحب میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان، مسلم لیگ ن کی ڈاکٹر شذرہ منصب علی خاں کے درمیان کانٹے کامقابلہ متوقع ہے جبکہ تحریک لبیک پاکستان کے سید افضال حسین شاہ بھی دوڑ میں شامل ہیں۔

ادھر خیبرپختونخوا میں قومی اسمبلی کے 3 حلقوں میں ضمنی انتخابات کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، انتخابی مہم آج رات ختم ہوجائے گی۔

دوسری جانب جنوبی پنجاب کے شہر خانیوال میں حلقہ پی پی 209 ضمنی الیکشن کی گہما گہمی اپنے عروج پر ہے، الیکشن میں 8 امیدوار حصہ لے رہے ہیں، پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے امیدواروں میں کانٹے دار مقابلے متوقع ہیں۔
 

Advertisement