ضمنی انتخابات اہم، امید ہے ملیر کے عوام الیکشن چوری کا بدلہ ضرور لیں گے:بلاول بھٹو

ضمنی انتخابات اہم، امید ہے ملیر کے عوام الیکشن چوری کا بدلہ ضرور لیں گے:بلاول بھٹو

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ایک نمائندہ جیت کر اگلے دن استعفیٰ دے گا جبکہ علی موسی اگلے دن سے عوام کی خدمت کرے گا، 2018کو عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ مارا گیا، کل عوام اپنا چھینا ہوا حق واپس لیں اور علی موسیٰ کو منتخب کروائیں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ جس طرح یوسف رضا گیلانی نے عوام کی خدمت کی علی موسیٰ بھی کریں گے، چار سال ملتان اور حلقہ میں کوئی ترقی نہیں ہوئی، آخری سال ہم لوگوں کی بھرپور خدمت کریں گے۔