ضمنی الیکشن: ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر رانا ثناء کو نوٹس جاری کر دیا گیا

Published On 16 October,2022 09:01 am

فیصل آباد: (دنیا نیوز) ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسرفیصل آباد نے ضمنی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کو نوٹس جاری کردیا۔

نوٹس میں رانا ثنا اللہ کو آج وضاحت کیلئے پیش ہونے کا کہا گیا ہے، رانا ثناء اللہ کو گھر گھر جا کر عابد شیر علی کی انتخابی مہم چلانے پر طلب کیا گیا ہے۔

ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر نے ہدایات جاری کی ہیں کہ پبلک آفس ہولڈرز کو فوری طور پر انتخابی حلقے کی حدود سے باہر نکالا جائے۔

ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر نے کہا ہے کہ انتخابی عمل کے مکمل ہونے تک کسی پبلک آفس ہولڈر کو حلقے میں داخل ہونے کی اجازت نہیں، اگر کسی سرکاری ملازم نے پبلک آفس ہولڈرز کی حلقے میں داخل ہونے میں مدد کی تو انضباطی کارروائی کی جائے گی۔
 

Advertisement