ملتان: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے کارکن گھروں سے نکلیں اور بلے پر مہر لگائیں۔
شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کچھ سیاست دان پاکستان حکومت کرنے کے لئے آتے ہیں، یہ جب حکومت میں نہیں ہوتے تو باہر کاروبار کے لئے چلے جاتے ہیں، پولنگ اسٹیشن نمبر 72 سے پکڑا گیا شخص غیر متعلقہ ہرگز نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ پولنگ کا عمل پر امن جاری رہے گا، ہم اس عمل کا حصہ ہیں، حامد جنجوعہ پڑھا لکھا اور اسی علاقے کا ہے، اسے گرفتار نہیں کرنا چاہیے تھا۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے کارکنان گھروں سے نکلیں اور بلے پر مہر لگائیں، جہاں بھی الیکشن ہو رہا ہے ہر جگہ سے پی ٹی آئی کو کامیاب کروائیں۔