این اے 157ضمنی الیکشن: بڑا اپ سیٹ، پیپلز پارٹی نے میدان مار لیا

Published On 16 October,2022 08:13 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی )نے این اے 157 کے ضمنی الیکشن میں میدان مار لیا۔

 غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار علی موسیٰ گیلانی نے 79743 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی۔

 دوسری طرف پاکستان تحریک انصاف کی امیدوار مہر بانو قریشی نے 59993 ووٹ لیکر دوسری پوزیشن حاصل کی۔

اس طرح پاکستان پیپلز پارٹی نے یہ سیٹ 20 ہزار کی ووٹوں کی برتری سے جیتی۔

یاد رہے کہ علی موسیٰ گیلانی نے اس سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی کی سابق وفاقی حکومت میں بھی 2012ء کے دوران ضمنی الیکشن میں فتح حاصل کی تھی۔

یاد رہے کہ 2018ء کے الیکشن میں مذکورہ سیٹ پاکستان تحریک انصاف نے جیتی تھی، سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین قریشی نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی موسیٰ گیلانی کو شکست دی تھی۔

بعد ازاں پنجاب میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے لیے زین قریشی نے مذکورہ سیٹ چھوڑ کر صوبائی سیٹ پر الیکشن لڑا تھا جس پر انہوں نے ن لیگ کے امیدوار کو زیر کیا تھا۔

Advertisement