این اے 22 ضمنی الیکشن: عمران خان نے مولانا محمد قاسم کو شکست دیدی

Published On 16 October,2022 10:24 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیدوار مولانا محمد قاسم کو ضمنی الیکشن میں شکست دیدی۔

این اے 22 میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیدوار مولانا محمد قاسم کو زیر کر لیا۔ فاتح امیدوار نے 76681 ووٹ لیے جبکہ رنر اپ امیدوار 68181 ووٹ لے سکے۔

یاد رہے کہ 2018ء کے عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار علی محمد خان نے 58577 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی تھی اس وقت بھی متحدہ مجلس عمل کے امیدوار مولانا محمد قاسم 56318 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے تھے۔
 

 
Advertisement