پشاور: (دنیا نیوز، ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبرپختونخوا کے ضلع کرم کے حلقے این اے 45 میں الیکشن کی نئی تاریخ کا اعلان کر دیا۔
الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ضلع کرم کے حلقے این اے 45 میں پولنگ 30 اکتوبر کو ہو گی۔ اس سے قبل ضمنی الیکشن کو امن و امان کی صورتحال کے باعث ملتوی کیا گیا تھا۔
اس حلقے میں ضمنی الیکشن کے لیے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کا مقابلہ جمعیت علمائے اسلام ف کے امیدوار جمیل خان کے ساتھ ہے۔
خیال رہے کہ 2018 ءکے عام انتخابات میں این اے 45 کا الیکشن جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیدوار حاجی منیر خان اورکزئی نے جیتا تھا، تاہم ان کے انتقال کے بعد فروری 2021ء میں ہونے والے انتخابات کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار فخر زمان نے جے یو آئی ف کے امیدوار جمیل خان چمکنی کو ہرایا تھا۔