لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی سے جمشید اقبال چیمہ اور مسرت جمشید چیمہ نے ملاقات کی جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعلیٰ پرویزالٰہی نے نئی ذمہ داری ملنے پر مسرت جمشید چیمہ کے لئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا اور فلاح عامہ کے حکومتی اقدامات کو بھرپور طریقے سے اجاگر کرنے کی ہدایت بھی کردی۔
اس موقع وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ مختصر مدت میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے پائیدار اقدامات کیے، وفاق نے پنجاب کے سیلاب زدگان کیلئے ایک پائی تک نہیں دی۔
انہوں نے کہا ہے کہ 100 ارب روپے سے پنجاب احساس راشن رعایت پروگرام کا آغاز کیا، عمران خان کے ویژن کے مطابق مختلف شعبوں کی بہتری کیلئے کوشاں ہیں۔
ملاقات کے دوران مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی قیادت میں عوامی خدمت کے سفر کو نئی جہت دی ہے۔