ضمنی الیکشن میں شکست، ن لیگ لاہور ڈویژن کے جنرل سیکرٹری عہدے سے مستعفی

ضمنی الیکشن میں شکست، ن لیگ لاہور ڈویژن کے جنرل سیکرٹری عہدے سے مستعفی

ن لیگ کے رکن صوبائی اسمبلی پیر اشرف رسول نے تنظیمی عہدے سے استعفی صوبائی صدر رانا ثناء اللہ کو ارسال کر دیا۔

استعفے کے متن میں کہا گیا ہے کہ لاہور ڈویژن کے 3 ضمنی الیکشن میں سے 2 میں ہمیں شکست ہوئی، سیکرٹری جنرل کی حیثیت سے ناکامی کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں، ذمہ داری قبول کرتے ہوئے عہدے سے استعفی دیتا ہوں، گزارش ہے ناکامی کی تحقیقات کی جائیں۔