لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ ڈرون اور سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے تحریک انصاف کے لانگ مارچ کی مسلسل نگرانی کی جائے۔ حساس علاقوں میں سکیورٹی کو مزید سخت کیاجائے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا، اجلاس کے دوران پنجاب پولیس سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
اس موقع پر پرویز الٰہی نے کہا کہ لانگ مارچ کے لئے فول پروف سکیورٹی کے انتظامات کیے جائیں۔ پورے روٹ پرامن عامہ برقراررکھنے کیلئے خصوصی انتظامات کیے جائیں۔ وضع کردہ سکیورٹی پلان پر من وعن عملدرآمد یقینی بنایاجائے۔ پولیس اورانتظامیہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ تمام متعلقہ ادارے بہترین کوآرڈینیشن کے تحت امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنائیں۔ ٹریفک رواں دواں رکھنے کیلئے متبادل انتظامات کیے جائیں۔ کو آرڈینیشن کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر میٹنگ کرے اور صورتحال کے تناظر میں اقدامات کیے جائیں۔
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ دیگر شہروں سے اضافی نفری فی الفور منگواکرروٹ پر تعینات کی جائے، ڈرون اورسی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے لانگ مارچ کی مسلسل نگرانی کی جائے۔ ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کے لئے کھانے کے بہترین انتظامات کیے جائیں۔ حساس علاقوں میں سکیورٹی کو مزید سخت کیاجائے۔
پرویز الٰہی نے کہا کہ لانگ مارچ کے شرکاء کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔صوبے میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنا ہماری پہلی ترجیح ہے. لانگ مارچ کیلئے جامع سکیورٹی پلان تیار کیا ہے۔ سکیورٹی پلان پر من و عن عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔ کیمروں کی مدد سے پورے روٹ کی نگرانی کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ تمام متعلقہ ادارےبہترین کوآرڈینیشن کےتحت امن وامان کی صورتحال کو یقینی بنائیں۔ٹریفک رواں دواں رکھنے کیلئے متبادل انتظامات کیےجائیں۔کو آرڈینیشن کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر میٹنگ کرےاورصورتحال کےتناظرمیں اقدامات کیے جائیں۔ دیگر شہروں سے اضافی نفری فی الفور منگواکرروٹ پر تعینات کی جائے۔