وزیراعظم نے لانگ مارچ کے حوالے سے وفاقی کابینہ کی کمیٹی تشکیل دیدی

Published On 29 October,2022 11:10 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے لانگ مارچ کے حوالے سے وفاقی کابینہ کی کمیٹی تشکیل دے دی۔

ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کی سربراہی میں بنائی جانے والی کمیٹی میں 11 ارکان شامل ہیں۔

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ کمیٹی میں ایاز صادق، خواجہ سعد رفیق، قمر زمان کائرہ، سید امین الحق، میاں افتخار، مولانا اسعد، مریم اورنگزیب، حنیف عباسی، سردار خالد مگسی اور مولانا حسن بلوچ شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق کمیٹی لانگ مارچ سے متعلق امن وامان قائم رکھنے اور سیاسی بات چیت کے لیے قائم کی گئی ہے، اگر لانگ مارچ سے متعلق کسی نے بات کرنی ہے تو کمیٹی سے کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ہم جمہوری لوگ ہیں اور بات چیت کے لیے تیار ہیں لیکن کسی کو قانون ہاتھ میں نہیں لینے دیں گے۔

بعدازاں تحریک انصاف سے مذاکرات کیلئے وزیراعظم کی بنائی گئی کمیٹی میں دو ارکان کا اضافہ کیا گیا، اتحادی جماعتوں سے سردار خالد مگسی، مولانا حسن بلوچ کو بھی کمیٹی میں شامل کر لیا گیا۔

Advertisement