لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب نے کیپیٹل چیف پولیس آفیسر (سی سی پی او) لاہور غلام محمد ڈوگر کی خدمات وفاق کو دینے سے ایک مرتبہ پھر انکار کر دیا۔
وفاق کو لکھے خط کے متن کے مطابق سیکرٹری سروسز پنجاب نے اسٹیبلشمینٹ ڈویژن کو تحریری طور پر آگاہ کر دیا، صوبہ کی جانب سے سی سی پی او کی خدمات واپس کرنے کے لئے تیسری بار انکار کیا گیا ہے۔
خط کے متن کے مطابق مجاز اتھارٹی وزیراعلی پنجاب غلام محمد ڈوگر کو صوبے میں رکھنا چاہتی ہے، لانگ مارچ، سکھ یاتریوں کی آمد اور تبلیغی اجتماع کی سکیورٹی کے لئے سی سی پی او چاہئے، سی سی او پی او لاہور کی شکایت پر تحقیقات کے لئے چیف سیکرٹری کے علم میں لائیں۔