کامونکی: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے تیسرے روز کا لانگ مارچ کو کامونکی میں ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ گوجرانوالہ میں قیام کرے گا، لانگ مارچ کا دوبارہ آغاز کل گوجرانوالہ سے ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی اور میاں اسلم اقبال موڑ ایمن آباد پر جلسہ سے خطاب کریں گے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ خاتون رپورٹر کے جاں بحق ہونے کے بعد آج کا لانگ مارچ یہیں ختم کرتے ہیں، دعا ہے اللہ تعالیٰ خاتون کے گھر والوں کو صبر جمیل عطا فرمائے۔