اسلام آباد: ( دنیا نیوز ) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی 7 حلقوں میں کامیابی کا نوٹیفکیشن رکوانے کے لئے الیکشن کمیشن سے رجوع کرلیا۔
ن لیگی ایم این اے علی گوہر بلوچ نے الیکشن کمیشن میں درخواست جمع کرا دی۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عمران خان توشہ خانہ ریفرنس میں نا اہل قرار دئیے گئے ہیں، سابق وزیراعظم نا اہلی کے بعد جاری اسمبلی کا حصہ نہیں بن سکتے، الیکشن لڑنے کے اہل نہیں۔
جمع کرائی گئی درخواست میں مزید استدعا کی گئی کہ الیکشن کمیشن عمران خان کی کسی نشست پر کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری نہ کرے۔