جسٹس عامر فاروق کی چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ تعیناتی کی سفارش

Published On 01 November,2022 06:00 pm

اسلام آباد: ( دنیا نیوز ) جوڈیشل کمیشن نے جسٹس عامر فاروق کو چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ تعینات کرنے کی سفارش کر دی۔

خیال رہے کہ چند روز قبل جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کے دوران چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کو سپریم کورٹ میں تعینات کرنے کی سفارش کی تھی جس کی منظوری پارلیمانی کمیٹی کی طرف سے دی جانی ہے۔

ذرائع کے مطابق جسٹس اطہر من اللہ کی خالی سیٹ پر تعیناتی کے لئے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا۔

اجلاس کے دوران جسٹس عامر فاروق کو چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ تعینات کرنے کی سفارش کی گئی، چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ جسٹس عامر فاروق اسلام آباد ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج ہیں۔
 

Advertisement