لانگ مارچ ، کنٹینر کے قریب فائرنگ، ایک کارکن شہید ہو گیا: اعجاز چودھری کا دعویٰ

Published On 03 November,2022 04:30 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعجاز چودھری نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر آباد میں پی ٹی آئی کے لانگ مارچ پر فائرنگ کے باعث ایک کارکن شہید ہو گیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ میں نے کل رات احمد چٹھہ کو فون پر بتایا تھا کہ وزیرآباد میں عمران خان پر قاتلانہ حملہ ہو گا، سو قاتلانہ حملہ ہو گیا۔

انہوں نے دعویٰ کرتے ہوئے لکھا کہ ایک کارکن شہید ہوگیا اور ہمارے 4 لیڈر زخمی ہوئے۔

اعجاز چودھری نے ایک شعر بھی لکھا

تمہی نے چھیڑ دیا موت و زندگی کا سوال
اب اس سوال کے زندہ جواب اُبھریں گے
 

Advertisement