لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے وزیر آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوران کنٹینر پر فائرنگ کرنے والے ملزم کے بیان لیک کرنے پر متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او سمیت سارے عملے کو معطل کر دیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت ہنگامی اجلاس ہوا، اجلاس کے دوران وزیر آباد میں لانگ مارچ میں کنٹینر پر فائرنگ کے واقعہ کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس کے دوران چودھری پرویز الٰہی نے فائرنگ کرنے والے ملزم کا ویڈیو بیان لیک کرنے کے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او سمیت سارے عملے کو معطل کر دیا۔
انہوں نے انسپکٹر جنرل پولیس کو غیر ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی ہدایت کردی جبکہ تھانے کے تمام عملے کے موبائل قبضے میں لے لئے گئے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے آئی جی کو ہدایت کی کہ موبائل فونز کا فرانزک آڈٹ کرایا جائے گا، بیان لیک ہونے کے واقعہ کی انکوائری ہو گی، تحقیقات کرکے محرکات سامنے لائے جائیں۔
"عمران خان لوگوں کو گمراہ کر رہا تھا مجھ سے دیکھا نہیں گیا، میں نے صرف عمران خان کو مارنے کی کوشش کی تھی، ایک طرف ازان ہو رہی تھی دوسری طرف گانے لگے ہوئے تھے، میں نے عمران خان کو مارنے کا اچانک فیصلہ کیا،" مبینہ ملزم کی
— Dunya News (@DunyaNews) November 3, 2022
گفتگو #DunyaNews #DunyaVideos #ImranKhan #LongMarch pic.twitter.com/SLbQFVGagy