لاہور: (دنیا نیوز) چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل نے چھٹی مکمل ہونے کے باوجود کام کرنے سے انکار کر دیا۔
کامران علی افضل نے چوتھی بار مزید 30 روز کی چھٹی کی درخواست دے دی، وزیراعلیٰ پنجاب نے کامران علی افضل کی مزید 30روز کی چھٹی منظورکر لی۔
7 نومبر سے 6 دسمبر تک کامران علی افضل کی رخصت منظور کی گئی ہے، مزید 30 روز کیلئےعبداللہ سنبل کو قائم مقام چیف سیکرٹری کے طورپر کام جاری رکھنے کا حکم بھی دے دیا۔
چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل نے پہلے 14 روز پھر 7روز اور پھر 30 روز کی چھٹی اپلائی کی تھی، چیف سیکرٹری نے اب مزید 30 روز کی چھٹی کی درخواست دی تھی، 6 اگست کو کامران علی افضل نے بطور چیف سیکرٹری پنجاب کام کرنے سے پہلی بار انکار کیا تھا۔