پنجاب کابینہ اجلاس: عمران خان پر قاتلانہ حملے کے خلاف قرارداد منظور

Published On 04 November,2022 05:59 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب کابینہ کے اجلاس کے دوران وزیر آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ میں سابق وزیراعظم عمران خان پر قاتلانہ حملہ کے خلاف قرارداد منظور کر لی۔

پنجاب کابینہ قرارداد میں کہا گیا کہ سابق وزیراعظم پاکستان کے چاروں صوبوں میں مقبول ترین سیاسی لیڈر کے طور پر ایک اکائی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ عمران خان پر حملہ ملک کے امن و امان اور اتحاد و یکجہتی کو سبوتاژ کرنے کا مذموم ترین فعل ہے۔ اس حملے کا بظاہر مقصد ملک میں انتشاراور عدم استحکام پھیلانا ہے۔

اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین پر قاتلانہ حملے کے واقعہ کی شدید مذمت کی جبکہ قرار داد منظور کر لی گئی۔

Advertisement