اسلام آباد: ( دنیا نیوز ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے پرتشدد احتجاج کے بعد وفاقی حکومت نے گورنر ہاؤس پنجاب کی سکیورٹی اپنے ذمہ لینے پر غور شروع کردیا۔
ذرائع کے مطابق گورنر ہاؤس لاہور کا انتظام وفاق کو دینے کی تجویز دیدی گئی، گورنر ہاؤس لاہور کی سکیورٹی رینجرز یا ایف سی کو دی جا سکتی ہے، تجویز آج لاہور میں احتجاج کے باعث دی گئی ہے۔
اس حوالے سے ذرائع کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ متعلقہ اداروں سے رپورٹ بھی طلب کی گئی ہے، اداروں کی حتمی رائے کے بعد وفاقی اداروں کی سکیورٹی تعینات کرنے پر فیصلہ کیا جائے گا۔