لاہور: (ویب ڈیسک) چند روز قبل سابق وزیراعظم عمران خان کے انٹرویو کے دوران سخت سوالات کرنے والی جرمن خاتون صحافی کو زیادتی اور قتل کی دھمکیاں دی جانے لگیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جرمن ٹی وی اینکر میلیسا چان نے لکھا مجھے سوشل میڈیا پر ریپ اور قتل کی متعدد دھمکیاں مل چکی ہیں۔ دھمکیاں ملنے کے بعد ٹوئٹر پر کمنٹس کا سیکشن بند کردیا ہے۔
انہوں نے مزید لکھا کہ جنسی زیادتی اور قتل کی دھمکیوں سے نمٹنے کا یہی ایک طریقہ تھا کہ میں ٹوئٹر پر کمنٹس بند کردوں۔
یاد رہے کہ جرمن اینکر نے انٹرویو میں عمران خان سے سوال کیا تھا کہ آپ کوتحریک عدم اعتماد کے باعث اقتدار سے محروم ہونا پڑا اور اب آپ اقتدار میں واپسی کے لیے شہرت کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرکے دارالحکومت کی طرف مارچ کررہے ہیں۔کیا آپ خود کو امریکی صدر ٹرمپ اور برازیل کے بلسونیرو اور فلپائنی روڈریگز ڈوٹیرٹے کی فہرست میں سمجھتے ہیں؟
Pakistan Twitter! Ya’ll a lively bunch! But no, sorry — I never switch on replies for any posts because I get rape and death threats. Don’t need that in my life. There are no free speech issues! You have the freedom to tweet; I have the freedom to read or not. Tough cookies!