ارشد شریف کی لیک تصاویر کے معاملے پر 7 رکنی کمیٹی تشکیل

Published On 12 November,2022 06:56 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سینئر صحافی ارشد شریف قتل کے بعد لیک ہونے والی تصاویر کے معاملے پر پمز ہسپتال نے سات رکنی کمیٹی تشکیل دیدی۔

کمیٹی کی سربراہی ڈائریکٹر ہسپتال ڈاکٹر خالد محسود کریں گے جبکہ میڈیکل ڈائریکٹر، چیئر مین میڈیکل بورڈ، میڈیکل بورڈ کے تمام ممبران شریک ہوں گے۔ کمیٹی میں ڈائریکٹر آئی ٹی پمز، میڈیکل بورڈ کے کیمرہ مین بھی شامل ہیں۔

اس سے پہلے بھی پمز میں دو رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی، نئی تشکیل کمیٹی کا پہلا اجلاس 14 نومبر کو طلب کر لیا گیا، تمام ممبران کو کمیٹی اجلاس میں پیش ہونے کی ہدایات کی گئی ہے۔

دوسری طرف ایف آئی اے نے پوسٹمارٹم رپورٹ ارشد شریف کی والدہ کو دے دی۔

ذرائع کے مطابق ارشد شریف کی پوسٹ مارٹم کینیا حکام سے بھی شیئر کی گئی ہے، ان کے جسم پر تشدد کے نشانات پائے گئے ہیں، ارشد شریف کی انگلیوں سے ناخن بھی کھینچے گئے ہیں۔

Advertisement